ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور میں کل 8مارچ کو ہوگا مفت آنکھوں کی جانچ کا کیمپ : ضرورت مندوں کے لئے آنکھوں کے مفت آپریشن کا بھی انتظام

مرڈیشور میں کل 8مارچ کو ہوگا مفت آنکھوں کی جانچ کا کیمپ : ضرورت مندوں کے لئے آنکھوں کے مفت آپریشن کا بھی انتظام

Wed, 07 Mar 2018 19:46:07    S.O. News Service

 بھٹکل:7/ مارچ (ایس اؤنیوز) کل 8مارچ بروزجمعرات کی صبح 9بجے سے دوپہر 1بجے تک آر این ایس اسپتال مرڈیشور میں مفت آنکھوں کے  چک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے، جس سے عوام فائدہ اُٹھاسکتے ہیں، اس بات کی اطلاع  منصوبہ جات افسر مسٹر کے مری سوامی نے پریس ریلیز کے ذریعے  دی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق مفت کیمپ ضلع صحت عامہ اور خاندانی فلاح بہبود محکمہ ، انسداد نابیناشعبہ کاروار، آر این ایس اسپتال مرڈیشور، سی ڈی ٹی پی منصوبہ آر این ایس پالی ٹکنک مرڈیشور ، لائنس کلب مرڈیشور ، آئی ایم اے بھٹکل اور لائنس ریونکر آئی اسپتال کمٹہ کے اشتراک سے منعقد کیا جارہاہے۔ جہاں کمٹہ اسپتال کے ماہرِ چشم ڈاکٹروں کے ذریعے مفت میں آنکھوں کی پتلیوں کی جانچ کی جائے گی اور آپریشن کے ضرورت مندوں کے لئے 9/ مارچ کو کمٹہ لائنس اسپتال میں ڈاکٹر نوین کمار کی تجربہ کار ٹیم کے ذریعےآنکھوں کا  مفت آپریشن کیا جائے گا اور انہیں چشمہ ، کھانا ، ناشتہ وغیرہ مفت میں مہیا کیا جائے گا۔

مری سوامی نے آنکھوں کے مرض میں مبتلا حضرات سے درخواست کی ہے کہ وہ  اس مفت کیمپ سے فائدہ اُٹھائیں۔ مزید جانکاری کے لئے -268039- یا 268026 یا موبائل نمبر  9448235284 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔


Share: